سورة الحجر - آیت 41

قَالَ هَٰذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اللہ نے کہا یہی وہ راہ ہے جو مجھ تک سیدھی پہنچتی ہے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيْمٌ : یعنی یہی صراط مستقیم اور درست بات ہے جو مجھ پر لازم ہے کہ تو میرے مخلص بندوں کو گمراہ نہ کر سکے گا اور جو میرے لیے خالص ہو گا اس کی حفاظت میں خود کروں گا، جیسے بعد میں فرمایا : ﴿ اِنَّ عِبَادِيْ لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطٰنٌ ﴾ [ الحجر : ۴۲ ] اور ایک معنی یہ بھی ہے کہ ’’هٰذَا ‘‘ سے اخلاص کی طرف اشارہ ہو، یعنی یہی اخلاص کی راہ مجھ تک سیدھی پہنچتی ہے اور میرے خاص بندوں پر تیرا کوئی غلبہ نہیں ہو گا۔ (روح المعانی) دوسرا معنی واضح ہے۔ (واللہ اعلم)