سورة الحجر - آیت 25
وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ ۚ إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور بیشک آپ کا رب ان سب کو جمع کرے گا، وہ بیشک بڑی حکمت والا، بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ....: کفار دوبارہ زندہ ہونے کے منکر تھے، توحید کے دلائل کے بعد نہایت تاکید کے ساتھ قیامت کا یقین دلایا، کیونکہ یہ اللہ کے حکیم و علیم ہونے کا لازمی نتیجہ ہے اور اس کے بغیر بندہ نہ مومن ہوتا ہے، نہ باز پُرس کے یقین کے بغیر کوئی نیکی ہو سکتی ہے اورنہ گناہ سے بچا جا سکتا ہے۔