سورة البقرة - آیت 147

الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ ۖ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور بے شک آپ کے رب کی طرف سے یہی حق ہے(221)، اس لئے آپ شک کرنے والوں میں سے نہ بن جائیے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

1۔ ”اَلْحَقُّ“ میں الف لام عہد کا ہے، اس لیے اس کا ترجمہ ’’یہ حق‘‘ کیا گیا ہے، یعنی یہ حق جسے یہود و نصاریٰ چھپا رہے ہیں آپ کے رب کی طرف سے ہے، اس لیے آپ کسی شک و شبہ کا شکار نہ ہوں ۔ الْمُمْتَرِيْنَ: یہ ’’اِمْتِرَاءٌ ‘‘ یعنی باب افتعال سے اسم فاعل کی جمع ہے، مصدر ”مِرْيَةٌ“ (بمعنی شک) سے فعل مجرد نہیں آتا، بلکہ ہمیشہ باب افتعال سے آتا ہے۔ (ابن عاشور)