سورة الانفال - آیت 52

كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ ۙ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ شَدِيدُ الْعِقَابِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ان کفار قریش کا حال (43) فرعونیوں اور ان لوگوں جیسا ہوا جو ان سے بھی پہلے تھے کہ انہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا تو اللہ نے ان گناہوں کی وجہ سے انہیں پکڑ لیا، بے شک اللہ زبردست قوت والا، سخت عذاب دینے والا ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ وَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ....: یہاں مبتدا محذوف ہے ’’ دَأْبُهُمْ كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ ....‘‘ یعنی ان کا حال اللہ کی آیات کو جھٹلانے اور اس کے نتیجے میں عذاب میں مبتلا ہونے میں آل فرعون اور ان سے پہلے کفار کی طرح ہے۔