سورة الاعراف - آیت 197
وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَكُمْ وَلَا أَنفُسَهُمْ يَنصُرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جنہیں تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ تمہاری مدد (126) نہیں کرسکتے ہیں اور نہ اپنی آپ مدد کرسکتے ہیں
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ الَّذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ....: یہ بات پہلے بھی بیان فرمائی تھی، اس کا دوبارہ تذکرہ اس لیے کیا گیا کہ ان مشرکین کی بے وقوفی خوب واضح ہو جائے۔ (شوکانی)