سورة الاعراف - آیت 91
فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس انہیں زلزلہ نے آلیا، جس کے نتیجہ میں سب اپنے گھروں میں اوندھے منہ گر کر مر گئے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ....: ان پر عذاب دونوں طرح سے آیا، یعنی ’’الرَّجْفَةُ ‘‘ (زلزلہ) بھی، جیسے یہاں مذکور ہے اور’’الصَّيْحَةُ ‘‘ (چیخ) بھی، جیسا کہ سورۂ ہود (۹۴) میں ہے۔ ’’الرَّجْفَةُ ‘‘ کے لیے دیکھیے اسی سورت کی آیت (۷۸) کے حواشی۔