سورة الانعام - آیت 131
ذَٰلِكَ أَن لَّمْ يَكُن رَّبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرَىٰ بِظُلْمٍ وَأَهْلُهَا غَافِلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
یہ (رسولوں کا بھیجنا) اس لئے ہے کہ آپ کا رب بستیوں کو ظلم سے ہلاک (132) نہیں کرنا چاہتا، جبکہ ان کے رہنے والے بے خبر ہوں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(132) انبیاء ورسل کی بعثت کاسبب بیان کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جن وانس کی رہنمائی کے لیے انبیاء اس لیے مبعوث کیے، تاکہ قیامت کے دن کفارو مشرکین نہ کہیں کہ ان کے پاس نہ انبیاء آئے، نہ کتابیں اتریں، اور نہ ہی کسی نے انہیں اللہ کا خوف دلا یا پھر آج انہیں کیوں عذاب دیا جا رہا ہے۔