سورة الانعام - آیت 115

وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَعَدْلًا ۚ لَّا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور آپ کے رب کا کلام سچائی اور انصاف کے اعتبار سے کامل اور تام ہے، اس کے کلام (112) کو کوئی بدلنے والا نہیں ہے، اور وہ بڑا سننے والا، بڑا جاننے والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(112) یہاں” کلمات "سے مراد اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجی گئی خبریں، احکام، وعدے اور وعید ہیں ،، وہ تمام خبریں اور وعدے اور وعید غایت درجہ سچے ہیں۔ اور وہ تمام احکام واوامر عدل و نصاف کی انتہا کو پہنچے ہوئے ہیں، اللہ تعالی کے احکام اور اوامر ونواہی کے بعد کسی شخص کی قدرت میں نہیں (چاہے دنیا میں یا آخرت میں) کہ وہ اپنے احکام اور اوامر ونواہی کو نافذ کر سکے، وہی ذات پاک اپنے بندوں کے تمام اقوال کو سننے والا اور ظاہر ومخفی جا ننے والا ہے ،