سورة الانعام - آیت 67

لِّكُلِّ نَبَإٍ مُّسْتَقَرٌّ ۚ وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ہر خبر (کے وقوع پذیر ہونے) کا ایک مقرر وقت ہے، اور تمہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس کے بعد آیت (67) میں فرمایا گیا کہ اللہ کے ہر فیصلہ کے وقوع پذیر ہونے کا ایک وقت مقرر ہے، اور میں نے تمہیں قرآن اور رسول کی تکذیب اور شرک کا انجام بتادیا ہے کہ تمہیں ایک دن عذاب آدبو چے گا، چناچہ میدان بدر میں اس خبر کی تصدیق ہوگئی۔