سورة الانعام - آیت 48

وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ ۖ فَمَنْ آمَنَ وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ہم اپنے انبیاء و رسل صرف اس لئے بھیجتے ہیں تاکہ وہ انسانوں کو (جنت کی) خوشخبری (48) دیں اور (جہنم سے) ڈرائیں، پس جو لوگ ایمان لائیں گے اور عمل صالح کریں گے انہیں نہ مستقبل کا کوئی خوف لاحق ہوگا اور نہ ماضی کا غم

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(48) انبیاء ورسل کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اللہ کی طرف لوگوں کو بلائیں، جنت کی خوشخبری دیں اور جہنم سے ڈرائیں، ان کی ذمہ داری یہ ہے کہ کافروں کی خواہش اور ان کی منشا کے مطابق اللہ سے نشا نیاں بھیجنے کی دعا کرتے رہیں، تو جو شخص انبیاء ورسل کی اتباع کرتے ہوئے ایمان لائے گا اور عمل صالح کرے گا اس کا ٹھکانا جنت ہوگا نہ انہیں ماضی کا کوئی غم ہوگا اور نہ مستقبل کا کوئی خوف، اور جو اللہ کی آیتوں کی تکذیب کرے گا، اس کا ٹھکانہ جہنم ہوگا اور یہ اللہ سے ان کی سرکشی کا نجام ہوگا۔