سورة الانعام - آیت 40

قُلْ أَرَأَيْتَكُمْ إِنْ أَتَاكُمْ عَذَابُ اللَّهِ أَوْ أَتَتْكُمُ السَّاعَةُ أَغَيْرَ اللَّهِ تَدْعُونَ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

آپ کہیے تمہارا کیا خیال ہے، اگر تم پر اللہ کا عذاب (43) آجائے، یا قیامت ہی آجائے، تو اگر تم سچے ہو تو کیا غیر اللہ کو ہی پکارتے رہو گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(43) یعنی اگر اللہ کا عذاب تمہیں آگھیرے یا قیامت آجائے، تو اس عذاب کو ٹالنے کے لیے تم اپنے معبودوں کو نہیں بلکہ اللہ کو پکارو گے، اور ان جھوٹے معبودوں کو بھول جاؤ گے، اس لیے کہ تمہیں معلوم ہے کہ اللہ ہی اگر چاہے گا تو اس عذاب کا ٹال دے گا۔