سورة الانعام - آیت 21
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِآيَاتِهِ ۗ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس سے بڑا (اپنے حق میں) ظالم (24) کون ہوگا جس نے اللہ کے بارے میں جھوٹ بات کہی (یعنی کسی کو اس کا شریک ٹھہرایا) یا اس کی آیتوں کو جھٹلایا، بے شک ظلم کرنے والے فلاح نہیں پائیں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
مشرکین مکہ اور اہل کتاب کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان سے بڑا ظالم کون ہو سکتا ہے مشرکین کا اپنے بتوں کے بارے میں اعتقاد تھا کہ یہ اللہ کے نزدیک ہمارے سفارشی ہیں۔ اس لیے ان کی عبادت کی، اور اہل کتاب نے قرآن مجید اور نبی کریم (ﷺ) کا انکار کیا تو گویا یہ سبھی لوگ توحید اور اسلام کے خلاف اپنے معاندانہ رویہ کی وجہ سے بڑے ظالم ہیں اور ظالم کبھی فائز المرام نہیں ہوسکتا۔