سورة البقرة - آیت 73
فَقُلْنَا اضْرِبُوهُ بِبَعْضِهَا ۚ كَذَٰلِكَ يُحْيِي اللَّهُ الْمَوْتَىٰ وَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تو ہم نے کہا کہ اس گائے کا کوئی ٹکڑا مردہ جسم سے لگاؤ، اللہ تعالیٰ اسی طرح مردوں کو زندہ (١٢٠) کرے گا، اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھ جاؤ
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
120: مردہ آدمی ان کی آنکھوں کے سامنے زندہ ہوگیا اور قاتل کا نام بتا دیا، یہ واقعہ اس بات کی کھلی دلیل تھی کہ اللہ تعالیٰ مردوں کو زندہ کرنے پر قادر ہے۔