سورة الانعام - آیت 13

وَلَهُ مَا سَكَنَ فِي اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور جو کچھ رات اور دن میں وقوع پذیر (18) ہوتا ہے اسی کے حکم سے ہوتاہے، اور وہ سب سے زیادہ سننے والا، سب سے زیادہ جاننے والا ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(18) گذشتہ آیت میں بتایا گیا ہے کہ آسمانوں اور زمین کا مالک صرف اللہ ہے اور اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ لیل و نہار میں جو کچھ پایا جاتا ہے اس کا ما لک صرف اللہ ہے اور معلوم ہے کہ آسمان و زمین کے علاوہ کوئی مکان نہیں اور لیل ونہار کے علاہ کوئی زمان نہیں اس لیے معلوم ہوا کہ مکان اور اس کے تمام موجودات اور زمان اور اس میں وقوع پذیر ہونے والے تمام حوادث کا مالک صرف اللہ ہے۔ وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے اس سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں ہے۔