سورة الانعام - آیت 5
فَقَدْ كَذَّبُوا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ ۖ فَسَوْفَ يَأْتِيهِمْ أَنبَاءُ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پس جب ان کے پاس حق (7) (یعنی قرآن) آیا تو اسے جھٹلا دیا، تو اب عنقریب ان کے اس اس حق کی خبریں پہنچ جائیں گی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(7) حق سے مراد یا تو قرآن کریم ہے، یا نبی کریم (ﷺ) کی مبارک ذات، اس آیت میں کفار مکہ کے لیے تہدید ووعید ہے کہ اگر وہ حق کو جھٹلاتے ہیں تو جان لیں کہ اس کی تکذیب کا انجام وہ پاکر رہیں گے، چناچہ میدان بدر میں وہ لوگ گاجر مولی کی طرح کاٹ دیئے گئے