سورة المآئدہ - آیت 120
لِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا فِيهِنَّ ۚ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آسمانوں اور زمین اور ان کے اندر کی ہر چیز اللہ کی ملک (146) ہے، اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(146) اس آیت کریمہ میں نصاری کی کذب بیانی اور عیسیٰ اور ان کی ماں کے بارے میں فساد عقیدہ پر تنبیہ کی گئی ہے کہ اللہ کے علاوہ کوئی مالک نہیں، اس لیے اس کا کوئی شریک کیسے ہوسکتا ہے وہ ہر چیز پر قادر ہے اور ہر چیز اس کی ملکیت ہے، اور اس کے قبضہ قدرت ومشیت میں ہے۔ اس کا کوئی نظیر ووزیر نہیں۔ نہ اس کے علاہ کوئی معبود ہے اور نہ کوئی رب۔،