سورة المآئدہ - آیت 74

أَفَلَا يَتُوبُونَ إِلَى اللَّهِ وَيَسْتَغْفِرُونَهُ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا وہ اللہ کے حجور توبہ (100) نہیں کریں گے اور اس سے مغفرت نہیں طلب کریں گے، اور اللہ تو برٓ معاف کرنے والا، بڑا مہربان ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

100۔ حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کا لطف و کرم اور اپنے بندوں کے ساتھ فضل و رحمت کا معاملہ ہے کہ اس گناہ عظیم اور افک مبین کے باوجود انہیں توبہ و استغفار کی طرف بلاتا ہے، اور وعدہ کرتا ہے کہ جو توبہ کرے گا اللہ اسے معاف کردے گا، اور اس کے حال پر رحم کرے گا۔