سورة المآئدہ - آیت 69

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالصَّابِئُونَ وَالنَّصَارَىٰ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

بے شک اہل ایمان اور یہود اور بے دین اور نصاریٰ، ان میں سے جو لوگ (96) بھی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لائیں گے، اور عمل صالح کریں گے، انہیں نہ کوئی خوف لاحق ہوگا اور نہ کوئی غم

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

96۔ اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ مذکور ہے کہ جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لائے گا، اور عمل صالح کرے گا اسے قیامت کے دن کوئی خوف اور کوئی غم لاحق نہیں ہوگا، لیکن نبی کریم (ﷺ) کی بعثت کے بعد یہ وعدہ اس شرط کے ساتھ مشروط ہے کہ وہ تمام لوگ اور وہ تمام جماعتیں جن کا ذکر اس آیت میں آیا ہے آپ (ﷺ) پر ایمان لائیں، دین اسلام کو قبول کریں اور شریعت اسلامیہ کے مطابق عمل کریں۔ سورۃ بقرہ کی آیت 62 میں یہ مضمون گذر چکا ہے، دوبارہ اس کا مطالعہ مفید ہوگا۔