سورة المآئدہ - آیت 61
وَإِذَا جَاءُوكُمْ قَالُوا آمَنَّا وَقَد دَّخَلُوا بِالْكُفْرِ وَهُمْ قَدْ خَرَجُوا بِهِ ۚ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا يَكْتُمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جب وہ لوگ (84) تم مسلمانوں کے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے، حالانکہ وہ اپنے دل میں کفر لے کر آئے تھے، اور اسے لیے ہوئے واپس چلے گئے، اور ان کے رازوں کو اللہ خوب جانتا تھا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
84۔ مراد یا تو یہود ہیں یا منافقین اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو ان کے بارے میں خبر دی کہ جب وہ آپ کے پاس آتے ہیں تو اپنے دل میں کفر چھپائے ہوتے ہیں، اور واپس جاتے ہیں تو اپنے کفر پر قائم رہتے ہیں، آپ کی مبارک علمی مجلسوں میں جو کچھ سنتے ہیں اس سے کچھ بھی استفادہ نہیں کرتے۔