سورة المآئدہ - آیت 55
إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک تم لوگوں کے دوست (78) اللہ اور اس کے رسول اور مومنین ہیں، جو نمازوں کو ان کے صحیح اوقات میں ادا کرنے کی پابندی کرتے ہیں، اور زکاۃ ادا کرتے ہیں، اور اللہ کے لیے خشوع و خضوع اختیار کرنے والے ہوتے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
78۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہدایت و رہنمائی ہے کہ مسلمانوں کو کن سے دوستی کرنی چاہئے