سورة المآئدہ - آیت 36
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ أَنَّ لَهُم مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا وَمِثْلَهُ مَعَهُ لِيَفْتَدُوا بِهِ مِنْ عَذَابِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَا تُقُبِّلَ مِنْهُمْ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک جن لوگوں نے کفر (50) کیا، اگر ان کے پاس زمین کی ساری چیزیں، اور اتنی اور ہوں، تاکہ انہیں دے کر اپنے آپ کو قیامت کے دن عذاب سے بچالیں، تو وہ ساری چیزیں ان کی جانب سے قبول نہیں کی جائیں گی، اور انہیں دردناک عذاب دیا جائے گا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
50۔ آیات 36، 37 میں قیامت کے دن کافروں کا حال بیان کیا گیا ہے، اور اس سے مقصود مسلمانوں کو اللہ کی اطاعت و بندگی کی ترغیب دلائی ہے تاکہ ان کا انجام بھی کافروں جیسا نہ ہو