سورة النسآء - آیت 167

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ قَدْ ضَلُّوا ضَلَالًا بَعِيدًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک جن لوگوں (155) نے کفر کیا، اور اللہ کے راستے سے اوروں کو روکا وہ یقیناً گمراہی میں بہت دور چلے گئے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

155۔ آیات 167، 168، 169 میں ان لوگوں کا انجام بتایا گیا ہے جو کفر کی راہ اختیار کرتے ہیں، اور دوسروں کو بھی اللہ کا دین قبول کرنے سے روکتے ہیں کہ اللہ نہ انہیں معاف کرے گا، اور نہ راہ راست کی طرف ان کی رہنمائی کرے گا، بلکہ ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا جس میں وہ ہمیشہ کے لیے رہیں گے۔