سورة الناس - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سورۃ الناس مدنی ہے، اس میں چھ آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ الناس نام : اس سورت میں ” الناس“ بار بار آیا ہے، اسی لئے اس کا نام ” سورۃ الناس“ رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : سورۃ الفلق کے زمانہ نزول کے بارے میں علمائے تفسیر کی جو دورائیں بیان کی گئی ہیں وہی رائیں اس سورت کے نزول کے بارے میں بھی ہیں، اس لئے کہ دونوں سورتیں ایک ساتھ نازل ہوئی تھیں اور دونوں کی فضیلت و اہمیت اور شان نزول بھی ایک ہی ہے جیسا کہ ان احادیث سے معلوم ہوا جو سورۃ الفلق کی فضیلت کے بیان میں گزر چکی ہیں۔