سورة الفلق - آیت 1
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجیے (١) میں صبح کے رب کی پناہ میں آتا ہوں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(1)اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) سے فرمایا : اے میرے نبی ! آپ کہئے کہ میں صبح کے رب کی جناب میں پناہ لیتا ہوں، یا میں تمام مخلوقات کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔