سورة الاخلاص - آیت 1
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے میرے نبی ! آپ کہہ د یجیے (١) وہ اللہ ایک ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(1) اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اے میرے نبی ! جو شخص آپ سے اللہ کے بارے میں پوچھے، اس سے کہہ دیجیے کہ اللہ ایک ہے تمام کمالات میں منفرد ہے، تمام اچھے اور پیارے نام، کامل و اعلیٰ صفات، اور مقدس افعال اسی کے لئے ہیں اور وہ بے نظیر و بے مثال ہے۔