سورة النصر - آیت 2

وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور آپ لوگوں کو دیکھ رہے ہیں کہ وہ گروہ در گروہ اللہ کے دین میں داخل ہو رہے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(2)اور قبائل عرب گروہ درگروہ اللہ کے دین میں داخل ہو رہے ہیں ابتدائے اسلام کی طرح نہیں جب لوگ کافروں کے ڈر سے اکا دکا اسلام میں داخل ہوتے تھے۔