سورة الفیل - آیت 2

أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيلٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اس نے (خانہ کعبہ کے خلاف) ان کی سازش کو ناکام نہیں بنا دیا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(2)اللہ تعالیٰ نے اہل قریش پر احسان جتاتے ہوئے نبی کریم (ﷺ) سے فرمایا : کیا آپ نے اللہ کی قدرت، اس کی عظمت شان، بندوں پر اس کی رحمت، اور اس کی توحید اور اس کے رسول کی صداقت کے دلائل کا اصحاب فیل کے واقعے میں نظارہ نہیں کیا، کہ اس نے خانہ کعبہ کے خلاف اصحاب فیل کی سازش کو کس طرح ناکام بنا دیا۔