سورة الهمزة - آیت 2
الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جومال جمع (٢) کرتا ہے اور اسے گنتا رہتا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(2) ایسے عیب جو انسان کی دوسری صفت یہ ہوتی ہے کہ زندگی میں مال جمع کرنے اور اسے گنتے رہنے کے سوا اس کا کوئی مقصد نہیں ہوتا، وہ حلال و حرام کی تمیز کئے بغیر مال جمع کرتا رہتا ہے اور صلہ رحمی اور دیگر کارہائے خیر میں اسے خرچ کرنے کی کبھی نہیں سوچتا سمجھتا ہے کہ ہر عزت و شرف مال جمع کرنے میں ہے جوں جوں اس کا مال بڑھتا جاتا ہے، اس کا کبر و غرور بڑھتا جاتا ہے اور لوگوں کا مذاق اڑانا اس کا شیوہ بن جاتا ہے۔