سورة العاديات - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ العادیات مکی ہے، اس میں گیارہ آیتیں، اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ العادیات نام : پہلی آیت کا پہلا لفظ ﴿ وَالْعَادِيَاتِ Ĭ ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت ابن مسعود، جابر، حسن، عکرمہ اور عطاء کے نزدیک مکی ہے اور ابن عباس، انس بن مالک اور قتادہ کے نزدیک مدنی ہے۔ ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ ﴿ وَالْعَادِيَاتِ Ĭ مکہ میں نازل ہوئی تھی۔ اس سورۃ مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے ایک بڑی حقیقت کے اظہار کے لئے قسم کھائی ہے، جس سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں اور وہ یہ ہے کہ آدمی اپنے رب کی بڑی ناشکری کرتا ہے۔ مصیبتوں کو توگنتا رہتا ہے اور نعمتوں اور احسانات کو بھول جاتا ہے۔