سورة الزلزلة - آیت 3

وَقَالَ الْإِنسَانُ مَا لَهَا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور انسان کہے گا، اسے کیا (٢) ہوگیا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(3) کافر انسان جو بعث بعد الموت اور قیامت پر ایمان نہیں رکھتا تھا، جب زمین کو نہایت شدت کے ساتھ ہلتا دیکھ گا تو مارے حیرت و دہشت کے کہے گا کہ آج اسے کیا ہوگیا ہے لیکن مومن انسان ایسا سوال نہیں کرے گا اس لئے کہ اس کا تو ایمان تھا کہ جب قیامت آئے گی تو زمین نہایت شدت کے ساتھ ہلا دی جائے گی۔