سورة البينة - آیت 7

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَٰئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک جو لوگ ایمان (٥) لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے، وہی لوگ بہترین مخلوق ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(7) اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور انہوں نے دین اسلام کے مطابق عمل صالح کیا، فرائض کو ادا کیا اور نواہی سے بچتے رہے، ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے اپنا فیصلہ صادر فرمایا کہ وہ اللہ کی بہترین مخلوق ہیں اس لئے کہ انہوں نے اپنے رب کو پہچانا، اس کی عبادت کی اور شریعت اسلامیہ پر عمل پیرا ہونے کے سبب ان کی روح کو بالیدگی ملی اور بلند اخلاق و کردار سے انہیں حظ و افر ملا۔