سورة القدر - آیت 2

وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور آپ کو کیا معلوم کہ لیلۃ القدر (٢) کیا ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(2/3) اللہ تعالیٰ نے لیلتہ القدر کی عظمت و اہمیت کو بیان کرنے کے لئے نبی کریم (ﷺ) کو مخاطب کر کے کہا : آپ کو کیا معلوم کہ لیلتہ القدر کیا ہے؟ لیلتہ القدر ایسے ہزار مہینوں سے بہتر ہے جن میں کوئی لیلتہ القدر نہ ہو، یعنی ایک لیلتہ القدر تراسی سال اور چار ماہ سے بہتر ہوتی ہے۔