سورة الضحى - آیت 5
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور عنقریب آپ کا رب کو دے گا تو آپ خوش ہوجائیں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(5)اور آخرت میں آپ کو جو مقام ملے گا اور جن نعمتوں سے آپ نوازے جائیں گے ان کی تعبیر انسانی الفاظ میں ممکن نہیں، اسی لئے اللہ نے کہا : ﴿وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ Ĭ ” اور عنقریب آپ کا رب آپ پر اپنے انعامات کی بارش کرے گا تو آپ راضی ہوجائیں گے۔ “