سورة الضحى - آیت 3
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ کے رب نے آپ کو نظر انداز نہیں کیا ہے اور نہ آپ کو مبغوض جانا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(3) آپ کے رب نے ہمیشہ آپ کی دیکھ بھال کی ہے، آپ کا خیال رکھا ہے ایک لمحہ کے لئے بھی آپ کو نظر انداز نہیں کیا ہے اور نہ آپ کو مبغوض جانا ہے، بلکہ آپ سے غایت درجہ محبت کی ہے۔