سورة الليل - آیت 12

إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

بے شک ہماری ذمہ داری (٣) ہے راہ دکھانا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(12) اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا تو راہ حق کی طرف ان کی رہنمائی بھی کی، چنانچہ اس نے ابتدائے آفرینش سے انبیاء مبعوث کئے، کتابیں نازل فرمائیں، عقل و خرد سے نوازا اور حق و باطل کے درمیان تمیز کی قوت عطا کی۔