سورة الليل - آیت 10
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور عنقریب ہم تنگی کی راہ کو اس کے لئے آسان بنادیں گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(10)تو ہم اسے ان برے اعمال کی راہ پر لگا دیتے ہیں جو دنیا میں ہماری ناراضگی کا سبب ہوتے ہیں، اور آخرت میں اسے جہنم میں داخل کردیں گے۔