سورة الليل - آیت 1

وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

قسم (١) ہے رات کی جب وہ (دن کو) ڈھانک لیتی ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(1) اس سورت کی ابتدائی تین آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے لیل و نہار اور اپنی ذات کی قسم کھا کر حضرت انسان سے کہا کہ لوگو ! تمہارے اعمال مختلف قسم کے ہوتے ہیں، کچھ تو اچھے ہوتے ہیں جو دنیا و آخرت میں تمہاری راحت و سعادت کا سبب بنتے ہیں، اور کچھ ایسے برے ہوتے ہیں جو دونوں جہان میں تمہاری شقاوت وبدبختی کا سبب ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : لوگو ! رات کی قسم جب وہ اپنی تاریکی کے ذریعہ دن کو ڈھانک لیتی ہے۔