سورة الشمس - آیت 9

قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

یقیناً وہ شخص کامیاب ہوگا جس نے اپنے نفس کو گناہوں سے پاک کیا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(9)مذکورہ بالا بھاری قسموں کے بعد اللہ تعالیٰ نے بطور جواب قسم فرمایا کہ کامیاب و بامراد وہ انسان ہوگا جو اپنے نفس کو گناہوں سے پاک کرے گا، عمل صالح اور ذکر الٰہی کے ذریعہ اس زینت بخشے گا۔