سورة النسآء - آیت 118
لَّعَنَهُ اللَّهُ ۘ وَقَالَ لَأَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جس پر اللہ نے لعنت (116) بھیج دی ہے، اور شیطان نے کہا کہ میں یقیناً تیرے بندوں سے اپنا مقرر شدہ حصہ لوں گا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
116۔ آیت کا تعلق شیطان مرید سے ہے، کہ اللہ نے ابلیس پر لعنت بھیج دی، تو اس نے کہا کہ میں تیرے بندوں کی عبادت سے اپنا حصہ ضرور نکالوں گا، یعنی وہ غیر اللہ کی عبادت کریں گے یا عبادت میں ریاکاری کریں گے یا عبادت کر کے اس پر فخر کریں گے یا عبادت تو کریں گے لیکن لوگوں پر ظلم کر کے اسے برباد کریں گے یا عبادت کے بعد کفر کا ارتکاب کریں گے۔