سورة النسآء - آیت 117

إِن يَدْعُونَ مِن دُونِهِ إِلَّا إِنَاثًا وَإِن يَدْعُونَ إِلَّا شَيْطَانًا مَّرِيدًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

(یہ مشرکین) اللہ کے علاوہ صرف عورتوں کو پکارتے (115) ہیں، اور یہ صرف سرکش شیطان کو پکارتے ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

115۔ اس آیت کریمہ میں شرک کی انتہا درجہ کی پلیدگی، اور مشرکین کی انتہا درجہ کی خست اور حماقت بیان کی گئی ہے، کہ وہ ایسے بتوں کی پوجا کرتے ہیں جنہیں انہوں نے عورتوں کے نام دے رکھے ہیں (منات، عزی، لات اور اسی قسم کے دیگر بہت سے بت، جن کی وہ پوجا کرتے تھے ان کے نام عورتوں جیسے تھے) اور ابلیس کی عبادت کرتے ہیں، یعنی اس کی اطاعت کرتے ہیں، تو گویا اس کی عبادت کرتے ہیں۔