سورة البلد - آیت 1

لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

میں اس شہر (مکہ) کی قسم (١) کھاتا ہوں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

متعدد گزشتہ آیتوں میں ﴿ لَا أُقْسِمُ Ĭ کی تفسیر گذر چکی ہے اور بتایا جا چکا ہے کہ لفظ ” لا“ زائد ہے اور یہاں ” البلد“ سے مراد مکہ مکرمہ ہے اور قسم کو اس حال کے ساتھ مقید کردیا گیا ہے کہ نبی کریم (ﷺ) اس شہر میں موجود ہیں، جس سے اشارہ اس طرف ہے کہ مکہ کی قسم اس لئے کھائی جا رہی ہے کہ آپ وہاں موجود ہیں۔