سورة الفجر - آیت 13
فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس آپ کے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(13)مفسرین نے لکھا ہے کہ ﴿سَوْطَ عَذَابٍ Ĭ سے اس طرف اشارہ ہے کہ اللہ نے اسے دنیا میں جو سخت عذاب دیا، وہ آخرت کے عذاب کے مقابلے میں ایک کوڑے کی مار تھی، بعض نے لکھا ہے کہ اس سے اشارہ اس عذاب کی سختی کی طرف ہے جو اللہ نے اس پر نازل کیا تھا۔