سورة الفجر - آیت 4
وَاللَّيْلِ إِذَا يَسْرِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور رات کی قسم جب وہ گذر رہی ہوتی ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(4)چوتھی چیز ” رات“ ہے، جس کی اللہ تعالیٰ نے یہاں قسم کھائی ہے، جو چلتی رہتی ہے یہاں تک کہ گذر جاتی ہے اور پھر لوٹ کر آتی ہے۔ رات اور دن کی یہ گردش اللہ تعالیٰ کے کمال قدرت پردلالت کرتی ہے اور بندوں کو ان عظیم نعمتوں کی یاد دلاتی ہے جو اس گردش سے پیدا ہوتی ہیں۔ مثلاً دن میں آدمی تلاش معاش میں سرگرداں رہتا ہے اور جب رات آتی ہے تو نیند کی گود میں چلا جاتا ہے اور اس کی ساری تھکان دور ہوجاتی ہے۔ مفسرین نے لکھا ہے کہ مذکورہ بالا قسموں کا جواب قسم محذوف ہے، یعنی مذکورہ بالا چیزوں کی قسم ! اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ضرور ہر ایک کو اس کے عمل کا بدلہ دے گا۔