سورة الفجر - آیت 2
وَلَيَالٍ عَشْرٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور (ذی الحجہ کی ابتدائی) دس راتوں کی قسم
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(2)دوسری چیز ”’ دس راتیں“ ہیں ضحاک نے اس سے رمضان کے آخری دس دن اور بعض نے اس سے محرم کے ابتدائی دس دن مراد لئے ہیں، لیکن جمہور مفسرین کے نزدیک اس سے ذی الحجہ کے دس ابتدائی دن مراد ہیں، بخاری و مسلم اور ترمذی وغیرہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ کوئی ایام ایسے نہیں جن میں نیک عمل کرنا اللہ کے نزدیک ذی الہجہ کے دس ابتدائی ایام سے زیادہ محبوب ہو۔