سورة الفجر - آیت 1

َالْفَجْرِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

فجر کے وقت کی قسم (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(1) اللہ تعالیٰ نے ابتدائی چار آیتوں میں چار چیزوں کی قسم کھائی ہے، پہلی چیز ” فجر“ ہے، جس سے مراد اکثر لوگوں کے نزدیک ہر دن کی فجر کا وقت ہے قتادہ نے اس سے محرم کی پہلی تاریخ مراد لی ہے، مجاہد نے قربانی کا دن، اور ضحاک نے ذی الحجہ کا پہلا دن مراد لیا ہے۔