سورة الفجر - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سورۃ الفجرمکی ہے، اس میں تیس آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ الفجر نام : پہلی آیت میں حرف قسم ” و“ کے بعد کلمہ ” الفجر“ آیا ہے یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت تمام کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ اور بیہقی وغیرہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ ” والفجر“ مکہ میں نازل ہوئی تھی۔