سورة الغاشية - آیت 26

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پھر ہمیں ہی ان کا حساب لینا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(26)اس دن ہم دنیا میں ان کے کئے کا ان سے حساب لیں گے اور اس کا انہیں بدلہ چکائیں گے۔ ” ان خیر افخیر و ان شر افشر“ جس نے اچھے اعمال کئے ہوں گے اسے ہم اپنے فضل و کرم سے جنت میں داخل کردیں گے اور جس نے کفر و شرک کی راہ اختیار کی ہوگی اور گناہوں کا انبارلئے ہمارے حضور آئے گا، اسے ہم جہنم میں ڈال دیں گے۔ وباللہ التوفیق۔