سورة الغاشية - آیت 20
وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور زمین کی طرف نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح بچھا دی گئی ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(20)اور کس طرح اس نے زمین کو پھیلا دیا ہے تاکہ اس کے بندے اس پر بسہولت زندگی گذار سکیں، اس پر چل پھر سکیں، کھیتی کرسکیں، مکانات بنا سکیں اور دیگر امور زندگی کو پورا کرسکیں۔ باری تعالیٰ کی قدرت کاملہ کے یہ مظاہر ذی ہوش انسانوں کو اس ایمان و ایقان پر مجبور کرتے ہیں کہ وہ قادر مطلق گلی سڑی ہڈیوں کو جمع کر کے مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے پر یقیناً قادر ہے۔