سورة الغاشية - آیت 9
لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
(دنیا میں) اپنی کوشش سے خوش ہوں گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(9)اور دنیا کی زندگی میں انہوں نے جو نیک اعمال کئے ہوں گے اور حصول رضائے الٰہی کے لئے انہوں نے وہاں جو جدوجہد کی ہوگی، اسے یاد کر کے وہ نہایت شاداں و فرحاں ہوں گے۔