سورة الغاشية - آیت 6

لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ان کا کھانا سوائے خشک کانٹے کے کچھ نہ ہوگا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(6)اور ان کا کھانا ایک کانٹے دار درخت کا خشک پھل ہوگا جو نہایت بدو دار، نہایت بدشکل، نہایت بد مزہ اور نہایت زہریلا ہوگا، جسے عرب والے ” شبرق“ اور اہل حجاز ” ضریع“ کہتے ہیں، جسے اونٹ بھی نہیں کھا پاتا ہے۔